Friday, 20 May 2022

الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سینئر صحافی حامد میر کا موقف بھی آ گیا

 اسلام آباد


سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ رولز اور قانون کے عین مطابق ہے ، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا تو اس کے بعد واضح تھا کہ حمزہ شہباز کی اکثریت ختم ہو گئی ہے ، اب الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیاہے ، وہ اکثریت کھو چکے ہیں، میرا خیال ہے کہ حمزہ کی اکثیریت ختم ہو گئی ہے اور الیکشن دوبارہ ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ اگر الیکشن دوبارہ ہوتاہے اور کوئی اکثریت حاصل نہیں کرتا تو دوبارہ الیکشن ہو گا، جس کے زیادہ ووٹ ہوں گے وہ چیف منسٹر ہو گا ۔الیکشن کمیشن نے جو آج فیصلہ دیاہے ، یہاں سے از سر نو شروع کریں ، حمزہ شہباز اب چیف منسٹر نہیں ہیں، انہیں وزیراعلیٰ کے طور پر ’بی ہیو‘ نہیں کرنا چاہیے ،صدر کو بھی چاہیے کہ وہ صورتحال کی نزاکت کو سمجھیں ۔

No comments:

Post a Comment

Featured post

نوازشریف سے ملاقات، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد عدنان صدیقی کی وضاحت آگئی

  کراچی ادکار عدنان صدیقی لندن میں پچھلے دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنے رہیں ،جس ک...

Popular Posts