Friday 20 May 2022

نوازشریف سے ملاقات، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد عدنان صدیقی کی وضاحت آگئی

 کراچی


ادکار عدنان صدیقی لندن میں پچھلے دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنے رہیں ،جس کے بعد اب انہوں نے وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پر عوام نے عدنان صدیقی پر بہت زیادہ تنقید کی،جس کے بعد عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو کلپ اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم سے ملاقات کیوں کی تھی،عدنان صدیقی نے ملاقات کو غیر منصونہ بند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر کیلئے لندن گئے تھے اور  اطلاع ملی   کہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی آمد سے قبل کابینہ بھی پہنچ گئی تھی اور انہیں اپنا نقظہ نظر دینے کو کہا گیا تھا ،لہٰذا میں نے ایسا ہی کیا۔

عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ انہوں نے فلمی پالیسیوں کے بارے میں گفتگو کی  اور  آئندہ بجٹ الاونس دینے کا مطالبہ کیا،مجھے بتائیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) موجودہ حکومت میں ہے تو میں انہی کے پاس ہی جاوں گا،اگر پی ٹی آئی حکومت میں ہوتی تو   ان کے پاس جاتا۔

انہوں نے سیاست میں آنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے مداحوں کیلئے ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا  تاہم انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ 'جعلی ٹویٹ' کا حوالہ دیتے ہوئے آن لائن کسی بھی چیز کو مسترد کر دیں۔ عدنان صدیقی نے ذکر کیا کہ جس نے بھی دم مستم کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس کو آگے بڑھائیں گے اور وہ 'گلدستے اور اینٹوں' دونوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

شدید گرمی ،بس سٹاپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سفر کرنا عذاب بن گیا ،جائیں تو جائیں کہاں: مسافر پھٹ پڑے

 لاہور(افضل افتخار سے) صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت اور گرمی سے بچاؤ کے لئے قائم کئے گئے بس سٹاپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سخت گرمی میں دھوپ میں کھڑے بسوں،ویگنوں،رکشوں کا انتظار کر کے ذہنی اذیت کا شکار ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق اندورن شہر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں مسافر حضرات کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے بس سٹینڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد شہریوں کی آمد کیلئے دھوپ سے بچنے اور بیٹھنے کے قابل نہ رہ سکے شہریوں کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے یہ بس سٹینڈ ریلوے اسٹیشن،مینار پاکستان،لاری اڈا،سبزی منڈی،بھاٹی چوک،بتی چوک،شاہدرہ چوک سمیت شہر کی دیگر  شاہراہوں پر قائم کئے گئے تھے۔  اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے بنائے گئے بس سٹینڈ کو دوبارہ فعال کیا جائے  شدید گرمی اور دھوپ سے بچنے کے لئے مسافر حضرات ان سٹینڈ پر آکر اپنی سواری کاانتظار کیا کرتے تھے مگر یہ سٹینڈ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد نہ ہی سایہ دار رہے اور نہ ہی بیٹھنے کے قابل رہے ہماری حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے گذارش بلکہ اپیل ہے کہ فوری طور پر شہر میں قائم کئے گئے اجڑے ہوئے بس سٹینڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔دوسری جانب شہر کے پوش ایریاز میں قائم کئے گئے بس سٹینڈ اپنی اصل حالت میں آج بھی موجود ہیں۔


یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء کا ناقص معیار ، آٹا کھانے کے قابل نہیں، ایسی سبسڈی کا کیا فائدہ ؟ غریب عوام بلبلا اٹھے

 لاہور (دیبا مرزا  سے) شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم سبسڈی پروگرام کے تحت چینی 70 آٹا 400روپے،گھی درجہ دوم260روپے میں دستیاب ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ آٹا سستا تو مل رہا ہے لیکن آٹے کی کوالٹی اچھی نہیں بعض دفعہ تو آٹا کھانے کے بھی قابل نہیں ہوتا، ریلیف کے ساتھ ساتھ اشیاء خورو نوش کی کوالٹی کو بھی بہتر کیا جائے۔ شہر بھر میں مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنیوالے یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم پروگرام کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا تھا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے جس کی قیمت 400 روپے مقرر کی ہے جبکہ چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے مختلف سٹورز پر درجہ اول اور درجہ دوم گھی دونوں ہی اقسام کا موجود ہے جبکہ درجہ دوم فی کلو 260 روپے ہے۔اس حوالے سے روزنامہ" پاکستان" کی طرف سے کئے گئے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ اب کچھ دنوں سے تو ہمیں یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خورونوش مل رہی ہیں  مہنگائی میں تو کمی نہیں آئی البتہ وزیراعظم کی جانب سے بنیادی اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔  پہلے تو ہمیں آٹا نہیں مل رہا تھا ، اب  مل جاتا ہے لیکن آٹے کی کوالٹی انتہائی لو لیول کی ہے بعض دفعہ تو آٹا کھانے کے قابل بھی نہیں ہوتا ۔ قیمت میں کمی کا یہ مطلب نہیں اشیاء  کی کوالٹی میں کمی کر دی جائے ۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کے لیے کوالٹی چیک کا بھی انتظام کریں تاکہ عوام کو سستی اشیاء کے ساتھ ساتھ اچھی کوالٹی بھی میسر ہو۔ 




الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سینئر صحافی حامد میر کا موقف بھی آ گیا

 اسلام آباد


سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ رولز اور قانون کے عین مطابق ہے ، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا تو اس کے بعد واضح تھا کہ حمزہ شہباز کی اکثریت ختم ہو گئی ہے ، اب الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیاہے ، وہ اکثریت کھو چکے ہیں، میرا خیال ہے کہ حمزہ کی اکثیریت ختم ہو گئی ہے اور الیکشن دوبارہ ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ اگر الیکشن دوبارہ ہوتاہے اور کوئی اکثریت حاصل نہیں کرتا تو دوبارہ الیکشن ہو گا، جس کے زیادہ ووٹ ہوں گے وہ چیف منسٹر ہو گا ۔الیکشن کمیشن نے جو آج فیصلہ دیاہے ، یہاں سے از سر نو شروع کریں ، حمزہ شہباز اب چیف منسٹر نہیں ہیں، انہیں وزیراعلیٰ کے طور پر ’بی ہیو‘ نہیں کرنا چاہیے ،صدر کو بھی چاہیے کہ وہ صورتحال کی نزاکت کو سمجھیں ۔

فرح خان کیخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد ، نیب نےطلبی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

  اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنیکی اجازت کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں میاں بیوی کیخلاف ریکارڈ کی وصولی کیلئے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، یہ مراسلے مختلف حکومتی اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصولہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فرح خان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فرح خان کیخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں، اسی بناء پر ان کی فوری طور پر طلبی کے لیے مقامی پتے پر طلبی کانوٹس ارسال کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Thursday 19 May 2022

Apple iPhone 12 Pro Max, 256GB, Pacific Blue - Unlocked (Renewed Premium)

 

About this item

  • Unlocked and compatible with any carrier of choice on GSM and CDMA networks (e.g. AT&T, T-Mobile, Sprint, Verizon, US Cellular, Cricket, Metro, Tracfone, Mint Mobile, etc.).
  • Tested for battery health and guaranteed to come with a battery that exceeds 90% of original capacity.
  • Inspected and guaranteed to have minimal cosmetic damage, which is not noticeable when the device is held at arm's length. Successfully passed a full diagnostic test which ensures like-new functionality and removal of any prior-user personal information.
  • Includes a brand new, generic charging cable that is certified Mfi (Made for iPhone) and a brand new, generic wall plug that is UL certified for performance and safety. Also includes a SIM tray removal tool but does not come with headphones or a SIM card.
  • Backed by a one-year satisfaction guarantee.

  • Open this link & buy this original product on Amazon
  • https://amzn.to/38zi4P0

Apple vs Android who is the best in 2022 ?

 so you know what i'm really in the mood for right about now a sack load of seethe and fanboy rage spurting at my face like some sort of ball shriveling bakaki storm so yeah let's do this thing let's do an iphone versus android face off fresh for 2022 to see which kind of smartphone might be best for you right now the good news is even if you've used nothing but apple or android for years and years now you no longer need to feel tied down it's easier than ever in 2022 to swap from one platform to the other helped along considerably by the fact that the apps you use on one will almost certainly be available on the other two the big exceptions to this rule are of course mostly on apple's side so if you find that your mates and your family mostly use the likes of facetime and imessage to stay in touch then you're probably going to want to stick with ios on the other hand if your inner circle tends to use services like whatsapp and telegram these can be installed on either ios or android and they work fine between the two platforms albeit with a really annoying backup workaround so you don't lose a lifetime of messages and all those hilarious memes so enough banging on which is best for you an iphone or one of them android jobbies well here's my quick 10 minute versus guide and for more on the latest and greatest tech please do poke subscribe ending that notifications bell so first up devices if you want a flagship phone and you've got the cash to back that up well apple's offerings are now more diverse than ever before as well as the standard iphone model you've also got the pro and the pro max options which boasts an upgraded 120 hertz display as well as improved camera tech with a bonus telephoto sensor the pro max is an absolute whopper if you happen to like them big or alternatively you've got the iphone mini which is shock surprise a more dinky version and those are basically your options nice and simple so you may decide in fact it's going to be how much cash you've got to spend whether you like them big or small and whether you want that upgraded camera tech on the flip side with android you've got almost too much choice you've got your google pixels of course then you've got your samsung's your oppos your realmes your xiaomi's a ton of stuff this diversity means you'll definitely need to do a lot more research before you pick your blower possibly by watching shag loads of texpert videos hip hip hooray but it also means you can pick a handset that is ideal for you want a headphone jack or expandable storage or dedicated.

likely have to put up with slightly judging performance some crappy cameras and other issues next up customization android phones can be customized with your launcher of choice which can completely switch up the look and feel of that software some apple die-hards point to the simplicity of using iphones as an advantage but many androids do come with a built-in simple mode and some freely available launchers fulfill a similar purpose making them ideal for older or younger users alternatively you could go for a more complex option or something that streamlines the ui to save you time whatever you fancy really as far as customization goes here on the iphone well you can change up the wallpaper and uh android also allows you to install apps from outside of the main google play store by downloading apk files if you so desire on the flip side however because 

out you may find that an update fixes a few bugs then also completely kills your notifications or just stops you from using the internet on android if you want strong support your best bet is google pixel phones are generally supported for three to four years withos and security updates although some manufacturers like samsung nokia and oneplus are also pretty good in this area offering a similar support window however many other manufacturers like motorola xiaomi and realme generally tend to only offer a couple of years of updates for all of their smartphones mostly because they release so bloody many and even then the security patches may be sporadic at best oh and i'm still reviewing smartphones in april 2022 they come with android 11 slapped on them instead of android 12 despite the fact that version 12 has been around for like six ruddy months already and i mean i love nostalgia as much as the next bold youtube but seriously come on sort it out and when we're talking support we also have to mention physical stores apple has high street stores up and down the country and yeah in some regions ofcourse maybe a bit of a further trek than you have to go down here in london but at least they offer that physical support and go speak to someone face to face if needed on the android side of things well samsung's got a handful of stores scattered about the place and that's pretty much it now because it's such a hot topic let's also touch oncameras and the latest apple flagships feature very good camera sensors that can capture crisp detailed and natural looking picks almost any time of day or night that said the pixel 6 phones are better across a range of scenarios especially in low light versus those....


Tuesday 16 June 2020

ملک میں کورونا مصدقہ کیسز ایک لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئے، 2729 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار13 ، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر کورونا کے 53 ہزار 721 مصدقہ متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

ملک بھر سے 20 شہروں کے چند مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر سے کورنا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کر دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، سکھر، سیالکوٹ، گجرات، گھوٹکی، لاڑکانہ کے مختلف مقامات کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔

ترجمان این سی اوسی کا کہنا تھا کہ خیرپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ اور مردان کے مختلف علاقے بھی کورونا سے بہت زیادہ متاثر قرار دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں جی نائن، ٹو، تھری سیل کردیے گئے اور کراچی کی ایک کمپنی بھی 300 سے زیادہ کیسز آنے پر سیل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی سکس، جی سیون بھی نئے ہاٹ اسپاٹ بن گئے، ان نئے ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے جو کبھی بھی سیل کئے جا سکتے ہیں

Monday 15 June 2020

ملک میں کورونا وائرس میں ریکارڈ اضافہ، 6825 نئے کیس رپورٹ

  • اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔
    پنجاب میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 691 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 394، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 81 زندگیاں نگل گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 969 ہوگئی، اس کے علاوہ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 16 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

صورتحال برقرار رہی تو جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جب کہ ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتاہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک یہ تعداد تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لےجائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور کے پی میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے جب کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے ادھرٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی، حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرےگی۔

Friday 12 June 2020

نیپالی فورسزکی بھارتی سرحد پر فائرنگ سے ایک بھارتی نوجوان ہلاک

  • الی فورسزکی بھارتی سرحد پر فائرنگ سے ایک بھارتی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
  • بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے سرحدی علاقے میں نیپالی فورسز نے نارایانپورسرلاہی بارڈر پر بھارتی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی نوجوان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

نیپالی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی نوجوان غیر قانونی طور پر سرحد عبورکرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں سرحد عبور کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جتندرہ کمار نے ایک نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کا واقعہ نیپالی حدود میں پیش آیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق نیپالی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والا 25 سالہ بھارتی شہری وکیش کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ امیش رام، ادھے ٹھاکر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جب کہ ایک بھارتی شہری لاگن رائے کو نیپالی فورسز نے اپنی حراست میں رکھا ہے

وٹامن ڈی کینسر سے بچانے میں مددگار


وٹامن ڈی وہ اہم جز ہے جس کی کمی لوگوں کو کافی بھاری پڑسکتی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کے سپلیمنٹس بھی موجود ہیں۔

یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے مگر اب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی صحت مند سطح کینسر سے بچانے اور متعدد اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے پر صحت مند ہونے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کے کینسر کش اثرات بلڈ کینسر اور قولون کینسر سے تحفظ یا علاج میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، تاہم اس وٹامن کا ردعمل لوگوں میں مختلف طرح سے ہوتا ہے۔

تحقیق میں وٹامن ڈی کے کینسر کی روک تھام اور علاج میں کردار روشنی ڈالی گئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے مگر یہ مدافعتی نظام کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ کینسر کش اثرات مدافعتی خلیات ٹی سیلز اور مونوسائیٹ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وٹامن ڈی اپنا اثر وی ڈی آر نامی ریسیپٹر کے ذریعے فراہم کرتا ہے، جو متعدد جینز میں کینسر کا باعث آنے والی تبدیلیوں کا باعث بننے والے عناصر کی روک تھام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مختلف تحقیقی رپورٹس میں مختلف اقسام کے کینسر پر وٹامن ڈی کے اثرات پر توجہ دی گئی ہے، جبکہ قولون اور خون کے سرطان میں اس کے فوائد کے ٹھوس ترین شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی بہت کم سطح سے وی ڈی آر کے افعال متارثر ہوتے ہیں اور کینسر زدہ خلیات کی بے قابو نشوونما کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہاں تک کہ دیگر اقسام کے کینسر جیسے بریسٹ اور مثانے کے کینسر میں بھی وٹامن ڈی کی کمی سے ان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس سے مختلف کنٹرول ٹرائلز میں کینسر سے اموات کے خطرے میں کمی کو دریافت نہیں کیا گیا بلکہ یہ انفرادی طور پر وٹامن ڈی کے ردعمل اور اس کی مقدار پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے حوالے سے تو وٹامن ڈی کے بارے میں شواہد کم ہیں مگر یہ واضح ہے کہ وٹامن ڈی کی سطح کا خیال رکھنا کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Featured post

نوازشریف سے ملاقات، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد عدنان صدیقی کی وضاحت آگئی

  کراچی ادکار عدنان صدیقی لندن میں پچھلے دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنے رہیں ،جس ک...

Popular Posts