Tuesday, 16 June 2020

ملک میں کورونا مصدقہ کیسز ایک لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئے، 2729 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار13 ، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر کورونا کے 53 ہزار 721 مصدقہ متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

ملک بھر سے 20 شہروں کے چند مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر سے کورنا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کر دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، سکھر، سیالکوٹ، گجرات، گھوٹکی، لاڑکانہ کے مختلف مقامات کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔

ترجمان این سی اوسی کا کہنا تھا کہ خیرپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ اور مردان کے مختلف علاقے بھی کورونا سے بہت زیادہ متاثر قرار دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں جی نائن، ٹو، تھری سیل کردیے گئے اور کراچی کی ایک کمپنی بھی 300 سے زیادہ کیسز آنے پر سیل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی سکس، جی سیون بھی نئے ہاٹ اسپاٹ بن گئے، ان نئے ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے جو کبھی بھی سیل کئے جا سکتے ہیں

Monday, 15 June 2020

ملک میں کورونا وائرس میں ریکارڈ اضافہ، 6825 نئے کیس رپورٹ

  • اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔
    پنجاب میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 691 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 394، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 81 زندگیاں نگل گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 969 ہوگئی، اس کے علاوہ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 16 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

صورتحال برقرار رہی تو جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جب کہ ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتاہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک یہ تعداد تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لےجائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور کے پی میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے جب کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے ادھرٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی، حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرےگی۔

Friday, 12 June 2020

نیپالی فورسزکی بھارتی سرحد پر فائرنگ سے ایک بھارتی نوجوان ہلاک

  • الی فورسزکی بھارتی سرحد پر فائرنگ سے ایک بھارتی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
  • بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے سرحدی علاقے میں نیپالی فورسز نے نارایانپورسرلاہی بارڈر پر بھارتی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی نوجوان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

نیپالی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی نوجوان غیر قانونی طور پر سرحد عبورکرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں سرحد عبور کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جتندرہ کمار نے ایک نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کا واقعہ نیپالی حدود میں پیش آیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق نیپالی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والا 25 سالہ بھارتی شہری وکیش کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ امیش رام، ادھے ٹھاکر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جب کہ ایک بھارتی شہری لاگن رائے کو نیپالی فورسز نے اپنی حراست میں رکھا ہے

وٹامن ڈی کینسر سے بچانے میں مددگار


وٹامن ڈی وہ اہم جز ہے جس کی کمی لوگوں کو کافی بھاری پڑسکتی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کے سپلیمنٹس بھی موجود ہیں۔

یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے مگر اب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی صحت مند سطح کینسر سے بچانے اور متعدد اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے پر صحت مند ہونے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کے کینسر کش اثرات بلڈ کینسر اور قولون کینسر سے تحفظ یا علاج میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، تاہم اس وٹامن کا ردعمل لوگوں میں مختلف طرح سے ہوتا ہے۔

تحقیق میں وٹامن ڈی کے کینسر کی روک تھام اور علاج میں کردار روشنی ڈالی گئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے مگر یہ مدافعتی نظام کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ کینسر کش اثرات مدافعتی خلیات ٹی سیلز اور مونوسائیٹ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وٹامن ڈی اپنا اثر وی ڈی آر نامی ریسیپٹر کے ذریعے فراہم کرتا ہے، جو متعدد جینز میں کینسر کا باعث آنے والی تبدیلیوں کا باعث بننے والے عناصر کی روک تھام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مختلف تحقیقی رپورٹس میں مختلف اقسام کے کینسر پر وٹامن ڈی کے اثرات پر توجہ دی گئی ہے، جبکہ قولون اور خون کے سرطان میں اس کے فوائد کے ٹھوس ترین شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی بہت کم سطح سے وی ڈی آر کے افعال متارثر ہوتے ہیں اور کینسر زدہ خلیات کی بے قابو نشوونما کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہاں تک کہ دیگر اقسام کے کینسر جیسے بریسٹ اور مثانے کے کینسر میں بھی وٹامن ڈی کی کمی سے ان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس سے مختلف کنٹرول ٹرائلز میں کینسر سے اموات کے خطرے میں کمی کو دریافت نہیں کیا گیا بلکہ یہ انفرادی طور پر وٹامن ڈی کے ردعمل اور اس کی مقدار پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے حوالے سے تو وٹامن ڈی کے بارے میں شواہد کم ہیں مگر یہ واضح ہے کہ وٹامن ڈی کی سطح کا خیال رکھنا کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Wednesday, 10 June 2020

کورونا کے 5385 نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 83 اموات آخری دفعہ اپ ڈیٹ جون 11, 2020م

سلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ایک ہی دن میں اس وائرس نے 83 افراد کی زندگیوں کے ا
a> کورونا کے 5385 نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 83 اموات آخری دفعہ اپ ڈیٹ جون 11, 2020 گل کردیئے جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 13ہزار 702 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 23799 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5385 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 13ہزار 702 ہوگئی جب کہ 36308 مریض صحت یاب ہوگئے۔ سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں جہاں اب تک 43460 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31 ، گلگت بلتستان میں 974، آزاد کشمیر میں 444 اور اسلام آباد میں 5963 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 83 افراد لقمہ اجل بنے اس طرح اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2255 ہوگئی۔ کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر: کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ ،حکومتی بڑوں نے سرجوڑ لیے

  • اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نےکہاہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک 
کاقیمتی سرمایہ ہیں ، بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہنگامی بنیادوں پر واپس لانے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں سے رعایت نہ برتی جائے، وزیر اعظم



اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں سے کوئی رعایت
نہ برتی جائے۔ 
ملک میں پیٹرول کی قلت پر وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیرتوانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیرِاعظم کو آئل کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائی اور ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ملک میں جاری پٹرول کے بحران پر وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزراء - وزارت پیٹرولیم اور اوگرا حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سے پٹرولیم بحران پر قابو پانے کے لیے کیے ہنگامی اقدامات کی تفصیلات طلب کیں۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ پٹرول ذخیرہ کرنے والی آئل کمپنیوں کے خلاف اوگرا نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے ایف آئی اے کے ذریعے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ ایف آئی اے آئل کمپنیوں کے مالکان کو طلب کرے گی ۔
منگل کے روز وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیٹرول کی قلت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع الرحمن آفریدی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی میں قائم کی ہے۔ کمیٹی میں اوگرا، ایف آئی اے، پی ایس او، ضلعی انتظامیہ، ہائیڈرو کاربن ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے نمایندے شامل ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےترقیاتی بجٹ اورنیشنل ڈویلپمنٹ آوٹ لےکی منظوری دےدی گئی۔
قومی رابطہ کمیٹی نےڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو دو ارب اورسنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کودس ارب روپے تک کےمنصوبےمنظورکرنےکی اجازت بھی دے دی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح زراعت،صحت و تعلیم کےشعبوں میں بہتری لاناہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینےکےلیےٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔
قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ترقی پذیر علاقوں کےلیے زیادہ ترقیاتی بجٹ رکھاجائے گا۔اجلاس میں مالی سال 21-2020 کیلئے زراعت،صنعت اورخدمات کی شرح نموکی منظوری بھی دی گئی۔

Featured post

نوازشریف سے ملاقات، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد عدنان صدیقی کی وضاحت آگئی

  کراچی ادکار عدنان صدیقی لندن میں پچھلے دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنے رہیں ،جس ک...

Popular Posts